تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:31

کسی بھی جارحیت کیخلاف پاکستان کا دفاع مضبوط ہے،وزیراعظم

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کی 16ویں سالگرہ یوم تکبیر پرقوم کو مبارکباد دی ہے اور یقین دلایا ہے کہ کسی بھی جارحیت کیخلاف پاکستان کا دفاع مضبوط ہے۔یوم تکبیر کے موقع پر وزیراعظم کی طرف سے جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کی ضمانت ملک کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت پرامن مقاصد اور قومی فلاح و بہبود کے لیے ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے مطابق ملک میں تین ایٹمی پاور پلانٹ کام کررہے ہیں جبکہ دو مزید پلانٹ لگائے جارہے ہیں، حال ہی میں ایسے دو یونٹ کا سنگ بنیاد کراچی میں رکھا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.