تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:31

مظاہرے اورمارچ کرنیوالے 4سال انتظارکریں ،نواز شریف

جیو نیوز - لاہور…وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مظاہرے اور مارچ کرنیوالے 80 اور 90 کی دہائی کی سیاست سے باہر آجائیں، لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اب صرف الزامات لگانے سے کام نہیں چلے گا۔ چار سال بعد عوام فیصلہ کریں گے کہ کون ووٹ کے قابل ہے اور کون نہیں۔ میاں نواز شریف نے مظاہروں اور احتجاجی سیاست کو ناقابل سمجھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ایجنڈا تو ملک کی ترقی ہے ، مظاہرے کرنے والے نجانے کیا چاہتے ہیں ، واضح کرتے ہیں کہ اب اسی اور نوے کی سیاست نہیں چلے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ دفاع میں خود کفالت کے بعد اقتصادی خود انحصاری پر توجہ دینی ہے۔انہیں خالی خزانہ ملا۔ ملک سے اندھیرے اور غربت مٹانے کیلئے چین کی تعاون سے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.