28 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:51
نثار کھوڑو سندھ اسمبلی کی قوائد و ضوابط قائمہ کمیٹی کے چیئرمین منتخب
جیو نیوز - کراچی…سندھ کے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو کوسندھ اسمبلی کی قوائد و ضوابط کی قائمہ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ قوائد و ضوابط کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس کا سندھ اسمبلی میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے 12 اراکین میں سے 8 اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں سید سردار احمد، جام مدد علی، ارم عظیم، خورشید جونیجو، لال چند اور پیر مجیب قائمہ کمیٹی کے موجود تھے۔ قائمہ کمیٹی کے اراکین نے سینئر وزیر سندھ نثار احمد کھوڑو سندھ اسمبلی کی قوائد و ضوابط کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جبکہ خورشید جونیجو کو محکمہ تعلیم کے اسکولوں کے متعلق قائمہ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔