تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:21

جیو نشریات کی بندش کے خلاف لاہور میں احتجاجی جلسہ

جیو نیوز - لاہور…جیونشریات کی ملک بھر میں بندش کے خلاف آج بھی لاہور میں احتجاجی جلسہ ہوا۔ جس میں سول سوسائٹی ،وکلاء، خواتین، سیاسی رہنماوٴں اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ جیو نیوز کے خلاف پابندیوں پر احتجاج میں وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔مقررین کا کہنا تھا کہ یوٹرن خان آج اپنے محسن میڈیا گروپ کے ساتھ غداری کر رہے ہیں۔احتجاج میں بعض خواتین بچوں سمیت شریک تھیں۔ان کا کہناتھا کہ جنگ اور جیو عوام کے دلوں کی آواز ہیں۔جلسے سے خاور نعیم ہاشمی،اعجاز مرزا،مرزا نصیر بیگ نے بھی خطاب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.