تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:31

پرویزمشرف ای سی ایل کیس کی سماعت آج ہو گی

جیو نیوز - کراچی… پرویزمشرف ای سی ایل کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں آج ہو گی۔ پرویز مشرف کا نا م ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بینچ کرے گا۔ گزشتہ سماعت پر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم علالت کے باعث پیش نہ ہوسکے تھے جس کی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔ آج کی سماعت میں پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم جبکہ وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ دلائل جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.