تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:12

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جیو نیوز - کراچی …سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو 31 مئی تک ضروری دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے پرویز مشرف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔ عدالت نے استغاثہ اور مشرف کے وکلا کو ضروری کاغذات اور تحریری مواد31 مئی تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ آج سماعت کے دوران ای سی ایل سے مشرف کا نام نکالنے کی مخالف کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ مشرف کو سنگین غداری کے مقدمے کا سامنا ہے جس کی سزا موت ہے ، انہیں باہر جانے کی اجازت دی گئی تو خدشہ ہے کہ وہ واپس نہیں آئیں گے۔ حکومت مشرف کا نام نکالنے کا رسک لینے کو تیار نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.