29 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:12
وزیراعظم نے لاہورمیں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کا نوٹس لے لیا
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر غیرت کے نام پر خاتون کے بہیمانہ قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے منگل کے روزلاہورہائیکورٹ کے باہر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کواینٹیں مار مار کرقتل کئے جانے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اورکہا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں ایسا واقعہ کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو واقعے کا فوری نوٹس لینے اور رپورٹ وزیر اعظم ہاوٴس کوپیش کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ ملزموں کوقانون کے مطابق سزا دی جائے۔