تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:2

یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کے وارنٹ گرفتاری جاری

جیو نیوز - کراچی… وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نمبر ایک کے جج محمد عظیم نے یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم پر ٹریڈ ڈولپپمنٹ اتھارٹی میں مالی بے ضابطگیوں کے الزام پر نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کیئے،مقدمے میں امین فہیم کے سابق اسٹاف افسر فرحان جونیجو، عمران قادر اور وزیر اعظم ہاؤس کے سابق ڈپٹی سکریٹری زبیر احمدمفرور ہیں، ملزمان پر ایف آئی اے کرائم سرکل نے مقدمہ نمبر 27/2013درج کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.