30 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:52
ضمنی انتخاب ،غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی نگہت انتصارکامیاب
جیو نیوز - حافظ آباد…حافظ آباد میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی107 کے ضمنی انتخاب میں تمام154پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج ذرائع سے موصول ہوئے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی نگہت انتصار44ہزار33ووٹ لیکرکامیاب ہوگئی ہیں،جبکہ اس غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے سرفرازبھٹی38ہزار732ووٹ لیکردوسرے نمبرپررہے۔