30 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:12
لاہور: حاملہ عورت کواینٹوں کے وار سے قتل کیے جانے پر امریکا کی مذمت
جیو نیوز - لاہور… لاہور میں حاملہ عورت کواینٹوں کے وار سے قتل کیے جانے پر امریکانے اظہار مذمت کیا ہے ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہفرزانہ کے قاتلوں کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے، غیرت کے نام پر قتل قابل مذمت اور ناانصافی ہے، امیدہے کہ قاتلوں کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان میں خواتین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی حمایت کرتے ہیں، قبائلی علاقوں میں خواتین کے حقوق سے متعلق آگہی کی ضرورت ہے۔