تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:2

ایم کیو ایم کے 49 کارکن لاپتا ہیں، 26 کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا:طاہر مشہدی

جیو نیوز - اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ سینیٹر طاہر مشہدی نے قائمہ کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے 49کارکن لاپتا ہیں، کراچی میں ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ کراچی میں شریف لوگ اندر ہیں اور مجرم باہر پھر رہے ہیں، 90 دن تک کسی کو بھی زیر حراست رکھنا ظلم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران 17 ہزار لوگ پکڑے گئے مگر سزا کسی کو بھی نہیں ہوئی، کراچی میں نچلی سطح پر عدالتی نظام صحیح کام نہیں کررہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.