30 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:12
قوم صرف امن پراتفاق کرتی ہے،جو مذاکرات کے ذریعے آسکتاہے،مولانا فضل الرحمان
جیو نیوز - پشاور…جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم صرف امن پراتفاق کرتی ہے، امن صرف مذاکرات کے ذریعے آسکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جبر کی بنیاد پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں ہونے دیں گے، قبائلی اقدار کے تحت بنایا گیا جرگہ جب تک خود ختم نہیں ہوتا اس کی جگہ دوسرا جرگہ نہیں لے سکتا، مذاکرات کا عمل درحقیقت آپریشن کا جواز پیدا کرنے کے لیے تھا۔ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جب کہا گیا امن کو ایک اور موقع دیتے ہیں اسی وقت سمجھ گیا تھا اس کامقصد کچھ اور ہے۔