تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مئی 2014
وقت اشاعت: 8:2

مظفرگڑھ : مقامی زمیندار کی کوٹھی میں نجی جیل کا انکشاف

جیو نیوز - مظفرگڑھ… مظفرگڑھ میں عدالتی بیلف نے سی آئی اے کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر محبوس 4 افراد کو بازیاب کرالیا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر،عدالتی بیلف نے سیت پور میں بنائی گئی سی آئی اے پولیس کی نجی جیل پر چھاپہ مارا۔ نجی جیل میں 4 افراد کو زنجیروں کے ذریعے چارپائیوں سے باندھ کررکھا گیا تھا۔یہ نجی جیل ماما عاشق نامی مقامی زمیندار کی کوٹھی میں بنائی گئی تھی جہاں جدید اسلحہ بھی موجود تھا۔بیلف نے ایک شخص کو بازیاب کرالیا جبکہ دیگر تین افراد کو پولیس نے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔نجی جیل کے نگراں ای آئی اللہ بخش تھہیم اور دیگر اہلکاروں کو آج عدالت طلب کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.