تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:32

نندی پور منصوبے میں چین نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا،شہباز شریف

جیو نیوز - نندی پور…نندی پور پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے کی مشینری تین سال تک کراچی بندرگاہ پرپڑی رہی اور آج یہ منصوبہ کامیابی سے چل پڑا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نندی پور منصوبے کی داستان پاکستان کی بد ترین داستان ہے۔اگر یہ پاور پلانٹ تین سال پہلے چل گیا ہوتا تو ملک کو 165 ارب روپے کا نقصان نہ ہوتا۔ماضی کے حکمرانوں نے لالچ رشوت کے لئے 18 کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کر دی لیکن آج نندی پور منصوبہ کامیابی سے چل پڑا ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کو شروع کرنے میں چین نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور حکومت نے چینی حکام کو قائل کرنے کیلئے بڑی محنت کی ہے۔پاکستان اور چینی ماہرین نے دن رات کام کر کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔پراجیکٹ میں تاخیر کے سبب لاگت 30 ارب روپے بڑھ گئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندھیروں سے نجات دلانے پورے پاکستان میں منصوبے جاری کئے جائیں گے۔نندی پور منصوبہ وقت سے پہلے مکمل کرنے پر کیپٹن محمود کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.