تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:52

لندن میں ملنے والے سیاسی بے روزگار ہیں ،وزیراطلاعات

جیو نیوز - لاہور… وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ لندن میں ملنے والے سیاسی بے روزگار ہیں ، مشرف کی باقیات مشرف کے پیاروں کو اکٹھا کرنے کی تگ و دو میں ہیں۔ ایک کبھی پارلیمنٹ میں نہیں آسکتا دوسرا کبھی اپوزیشن میں نہیں آئے گا۔یہ افراد عمران خان کو بھی اس پنجرے میں داخل کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان پنجرے کے اردگرد گھوم رہے ہیں،اندرداخل ہونے سے گھبراتے ہیں۔عمران خان سمجھتے ہیں ان دونوں کی چونچیں اورپنجے ان سے لمبے ہیں۔ شیخ رشید بغیرٹکٹ کے مسافر ہیں۔شیخ رشید ذہن میں رکھیں اگلے اسٹیشن پران کی ٹکٹ خواجہ سعد خود چیک کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.