تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:53

آئی ایم سی کی درخواستوں کی سماعت کیلئے چیف جسٹس نے خصوصی بنچ بنادیا

جیو نیوز - اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان نے انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپوریشن کی جیو کے خلاف ملک بھر میں قائم مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا 3 رکنی خصوصی بنچ تشکیل دے دیا ہے ۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے آئی ایم سی کی درخواست کی سماعت کیلئے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ تشکیل دیا ہے ، بنچ میں جسٹس اعجاز احمد چودھری اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں ۔تین رکنی بنچ 2 جون کو آئی ایم سی کی اس درخواست پر سماعت کرے گا کہ جیو کے خلاف ملک بھر میں قائم تمام کیسز کو یکجا کرکے سماعت کی جائے اور عدلیہ مخالف بینرز کی سماعت بھی اسی کے ساتھ کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.