31 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:3
چوہدری برادران اور طاہرالقادری ملک میں انتشار پھیلاناچاہتے ہیں،راناثناء اللہ
جیو نیوز - لاہور…وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران اور طاہرالقادری ملک میں انتشار پھیلاناچاہتے ہیں،یہ مسترد شدہ چہرے ہیں جو آمریت کی وجہ سے اقتدار میں آتے ہیں،یہ چہرے ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے ترقی کی راہیں ایسی اپنائی ہیں کہ سب کو نظر آ رہا ہے کہ ملک ترقی کر رہا ہے، دعا کریں کہ ڈاکٹرطاہرالقادری پاکستان آئیں اورہم ان کاجن نکالیں، طاہرالقادری نے غیر قانونی طریقے سے پیسے بنائے ہیں، تحقیقات کرائیں گے۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کو سیاسی جماعتوں نے تسلیم کیا ہے، یہ کونسی قوت ہے جو ان کو سبق سکھا رہی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری تو کہیں سے کونسلر بھی منتخب نہیں کرا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی نے ملک بھر سے جتنے امیدوار کھڑے کیے، اگر وہ جیت بھی جاتے تو اکثریت نہ ہوتی، دونوں سیاسی جماعتیں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہیں۔