1 جون 2014
وقت اشاعت: 2:23
کراچی: بلدیہ ٹاوٴن میں گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد
جیو نیوز - کراچی…بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے گلشن مزدور میں ایک مکان سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ہلاک شدگان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔جاں بحق افراد میں پولیس اہلکار رمضان، اس کی اہلیہ اور 2 بچے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق رمضان ریپڈ رسپانس فورس کا اہلکار تھا، رمضان اور اس کی اہلیہ کو گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا جبکہ رمضان کے دونوں بچوں کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔