تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جون 2014
وقت اشاعت: 11:3

پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش متوقع

جیو نیوز - اسلام آباد… ملک میں کہیں تو سورج آگ برسا رہا ہے تو کہیں موسم خوشگوار ہے ۔پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ،ژوب،قلات،مکران ڈویژن،ڈی جی خان،لاڑکانہ ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور پہاڑوں پرہلکی برف باری ہورہی ہے جس سے موسم خوشگوار ہے۔آزاد کشمیر کے گردونوا ح کا موسم آبر آلود ہے۔ادھر پنجاب کے شہروں میں حبس سے لوگوں کا برا حال ہے۔سندھ کے بیشتر شہروں میں گرمی مزید بڑھ گئی ہے۔جس کی وجہ سے۔نوجوانوں کی بڑی تعداد نے نہروں کا رخ کرلیا ہے۔بلوچستان میں بھی بدستور گرمی کی لہری جاری ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی تربت ، اور لاڑکانہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت48 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.