1 جون 2014
وقت اشاعت: 12:43
چمن میں اسکریپ کی دکان میں دھماکے سے 6بچے زخمی ہوگئے
جیو نیوز - چمن…چمن میں اسکریپ کی دکان میں دھماکے سے 6بچے زخمی ہوگئے۔2بچوں کو تشویش ناک حالت میں کوئٹہ کے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔گھوڑااسپتال کے قریب ایک اسکریپ کی دکان میں مزدور بچے افغانستان سے لائی جانے والی اسکریپ کو تول رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا جس سے دکان میں موجود 6بچے شدید زخمی ہوگئے۔بچوں کو لوگوں نے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا جہاں 2بچوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث کوئٹہ کے اسپتال متنقل کردیا گیا ہے۔لیویز نے دکان کو سیل کر کے دھماکے کی تفتیش شروع کردی ہے۔