1 جون 2014
وقت اشاعت: 15:3
وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات
جیو نیوز - رائیونڈ…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے رائیونڈمیں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں،آئندہ بجٹ اورفرزانہ قتل کیس کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وزیراعظم کو بتایاکہ اعلیٰ پولیس حکام پر مشتمل ایک ٹیم فرزانہ قتل کیس کی تفتیش کررہی ہے۔آئندہ بجٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ان کی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ وہ عوام کوبجٹ میں خوشخبری دے، عوامی بجٹ لائیں گے جس میں مزدوروں کو ریلیف ملے گا۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ جس طرح ان کی حکومت ترقیاتی منصوبوں پرکام کررہی ہے، بہت جلد پنجاب کودنیا میں منفرد مقام دلائیں گے۔