1 جون 2014
وقت اشاعت: 15:33
آپریشن کراچی کے نام پربے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیاجارہا ہے، متحدہ
جیو نیوز - کراچی …متحدہ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ آپریشن کراچی کے نام پر ان کے بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیاجارہاہے ، گذشتہ رات بھی پانچ کارکنوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یونٹ 81،لانڈھی سیکٹر کے کارکن عباس علی ولد افسرعلی،لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 161کے کارکن عدنان ولد عبد الوحید، یونٹ 3سرجانی سیکٹر کے کارکن ساجد ولد شہاب، اور یونٹ 118اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکنان یاسین صدیقی ولد قمر الدین اور شاہین ملک ولد عرفان ملک کو گزشتہ رات حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگرحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتارکارکنان کی جانوں کو لاحق خطرات کا خاتمہ کیا جائے۔