تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جون 2014
وقت اشاعت: 16:43

راولپنڈی:ماں نے مبینہ طور پر 2 بچیوں کو قتل کر کے خود کشی کرلی

جیو نیوز - راولپنڈی…راولپنڈی کے علاقے ٹاہلی موری میں ایک ماں نے مبینہ طور پر اپنی دو بچیوں کو قتل کر خود کشی کرلی۔ بچوں کی نانی کا کہنا ہے کہ بچیوں کے باپ نے دوسرے شادی کر لی تھی ، روبینہ اسی بات پر نالاں تھی۔ تفصیلات کے مطابق ٹاہلی موری کے علاقے غوثیہ چوک میں قتل اور خودکشی کی لرزہ خیز واردات ہوئی،جب مبینہ طور پر ایک ماں روبینہ نے اپنی ہی دو لاڈلی بچیوں6 سالہ ردا اور ۹ سالہ میمونہ کے سینے میں گولیاں اتاریں اور پھر اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق اہل محلہ نے گزشتہ رات ہونے والے واقعے کی اطلاع صبح دی۔ روبینہ کی ماں کا کہنا ہے کہ ان کے داماد نے بے روزگاری کے باوجود دوسری شادی کر لی تھی ، ماں اور بچیوں کے قتل میں وہی ملوث ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موقع واردات سے پستول بر آمد کی گئی ہے، واقعہ بظاہر خودکشی لگتا ہے ، تاہم مزید تفتیش کے لیے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ مقتولین کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.