تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جون 2014
وقت اشاعت: 6:53

کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں کے مردہ خانوں کی کولڈ اسٹوریج مشینیں خراب

جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ کے سول اسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس کے مردہ خانوں کی کولڈاسٹوریج مشینیں خراب ہوگئیں، لاوارث ملنے والی لاشیں فوری طورب پر امانتاً دفنائی جانے لگیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق صوبے کے سب سے بڑے اسپتال بولان میڈیکل کمپلیکس کے مردہ خانے کی کولڈاسٹوریج مشین توکافی عرصے سے خراب ہے جسے ٹھیک کرانے کی کوشش نہیں کی گئی،اب چند روز قبل سول اسپتال کوئٹہ میں موجود سماجی شخصیت بلقیس ایدھی کی جانب سے عطیہ کی گئی کولڈاسٹوریج مشین بھی جواب دے گئی جس کی وجہ سے شہر کے دونوں اسپتالوں میں لاوارث لاشیں رکھنے کا سلسلہ ختم ہوگیا۔ ایدھی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں اسپتالوں کے کولڈ اسٹوریج خراب ہونے اور گرمی کی وجہ سے ملنے والی لاوارث لاشوں کی فوری طور پر امانتاً تدفین کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.