2 جون 2014
وقت اشاعت: 9:23
ایم پی اے نگہت انتصارکے بیٹے، بھتیجے سمیت 28 کارکنوں کیخلاف مقدمہ
جیو نیوز - پنڈی بھٹیاں…پنڈی بھٹیاں میں مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سے بد تمیزی پرتحریک انصاف کی نو منتخب ایم پی اے نگہت انتصارکے بیٹے اور بھتیجے سمیت پی ٹی آئی کے 28 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔10 ملزمان گرفتار ہوگئے۔پی پی 107 پنڈی بھٹیاں میں ضمنی انتخاب کے روز ایم پی اے سلمیٰ بٹ کیساتھ بدتمیزی کی گئی تھی۔