2 جون 2014
وقت اشاعت: 12:44
حکومت میڈپا پر کسی قسم کی پابندی کا تصور بھی نہیں کرسکتی، صدر مملکت
جیو نیوز - اسلام آباد…صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ میڈیا بلاشبہ آزاد ہے، اس کی آزادی دنیا کیلئے ایک مثال ہے،حکومت میڈیا پر کسی قسم کی پابندی کا تصور بھی نہیں کرسکتی، میڈیا اپنا ضابطہ اخلاق بنائے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ میڈیا کو اپنی ذمہ داریوں اور حدود کا خیال کرنا چاہئے ،میڈیا پڑتال اور نگرانی کا کردار ادا کررہا ہے۔صدرمملکت نے کہا کہ معاشی استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں، موجودہ حکومت کی کوششیں نتیجہ خیز دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اورافغانستان کی نئی قیادت کیساتھ دوستانہ تعلقات کیلئے تیارہیں، نواز شریف کے بھارت کے دورے کی پوری دنیا معترف ہے۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کیلئے دہشت گردی کا مسئلہ حل کرنا نہایت ضروری ہے،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم نے مذاکرات کا راستہ منتخب کیا۔