تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جون 2014
وقت اشاعت: 17:43

آئندہ سماعت میں دیکھیں گے توہین آمیز بات کی گئی یا نہیں ، جسٹس اعجاز

جیو نیوز - اسلام آباد…جسٹس اعجاز افضل نے کہا ہے کہ وہ عدلیہ مخالف تمام پروگرام دیکھنا چاہتے ہیں۔ عدالت میں ملٹی میڈیا کا انتطام کیا جائے۔دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا کوئی توہین آمیز بات کی گئی یا نہیں۔جسٹس اعجاز افضل ، جسٹس اعجاز چودھری اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے عدلیہ مخالف پروگرام سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ وہ عدلیہ مخالف تمام پروگراموں کی سی ڈیز دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا کوئی توہین آمیز بات کی گئی یا نہیں۔انہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی کہ وہ عدالت میں پرسوں ملٹی میڈیا کا انتظام کریں۔عدالت تمام سی ڈیز کا جائزہ لے گی، مزید سماعت چار جون کو ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.