تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جون 2014
وقت اشاعت: 0:24

دریائے کنہار میں ڈوبنے والے نصر اللہ شجیع اور طالبعلم کاتاحال پتا نہ چل سکا

جیو نیوز - بالاکوٹ…نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و سابق رکن سندھ اسمبلی نصر اللہ شجیع بالاکوٹ میں ایک طالب علم کو بچاتے ہوئے دریائے کنہار میں ڈوب گئے۔نصر اللہ شجیع، پانچ اساتذہ اور 24 طالب علموں کے ساتھ شوگران کی پر فضا وادی میں تفریح کیلئے جارہے تھے کہ بالاکوٹ میں دریائے کنہار کے قریب کچھ دیر کے لیے ٹھہرے۔دریا کنارے طالب علم تصاویر بنارہے تھے کہ اچانک دسویں جماعت کے طالب علم سفیان کا پاوٴں پھسل گیا اور وہ دریا میں جاگرا۔ سفیان کو بچانے کیلئے نصر اللہ شجیع آگے بڑھے تاہم اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور وہ بھی دریا میں جاگرے۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے آپریشن شروع کیا، مگر کئی گھنٹوں کی تلاش کے باوجود دونوں کا کوئی پتا نہیں چل سکا،اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.