تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جون 2014
وقت اشاعت: 1:14

حضرت امام حسین  کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

جیو نیوز - اسلام آباد… حضرت امام حسین  کا یوم ولادت پر نور عالمی ہفتہ ولائے محمد و آل محمد کی مناسبت سے سوموار کو دنیا بھر کی طرح پورے پاکستان میں مذہبی جوش جذبے اور ایمانی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں محافل میلاد کانفرنسوں اور سیمناروں کا انعقاد کیاگیا۔قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام اگر زندہ جاوید اور سر سبز و شاداب ہے تو یہ حسین  و زینب اور سجاد کی گراں قدر قربانیوں کا ثمر ہے ۔انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیاکہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے ملک کا انگ انگ زخمی ہے،کوئی شہر ،قصبہ ،صوبہ حتیٰ کہ دارلحکومت تک محفوظ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت حضور اکر م کی وصیت کے مطابق امت نے قرآن اہلبیت کے دامن سے وابستگی کی بجائے ان سے دوری اختیار کر لی ہے جسکی وجہ سے پوری امت مسلمہ نجات کی بجائے گمراہی کی طرف جا رہی ہے لہذا عالم اسلام کو آبرو مندی سے ہمکنار کرنے ،وطن عزیز کو بچانے ، بام عروج تک پہنچانے اور بلاد دنیا میں اعلیٰ مقام دلانے کیلئے حسین  کی طرح جینا اور ذلت کی زندگی پر عزت کی موت کو ترجیح دینی ہو گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.