3 جون 2014
وقت اشاعت: 8:4
جامشورو : مسافر کوچ الٹنے سے 3 مسافر جاں بحق،15 سے زائد زخمی
جیو نیوز - جامشورو…سپرہائی وے پرلونی کوٹ کے قریب کوچ الٹنے سے 3 مسافر جاں بحق جبکہ 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوچ حیدرآباد سے کراچی جارہی تھی کہ لونی کوٹ کے قریب الٹ گئی۔حادثے میں درجن سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔