3 جون 2014
وقت اشاعت: 13:34
کراچی : پاک فضائیہ کاطیارہ گر گیا، دو پائلٹ سمیت چار افراد جاں بحق
جیو نیوز - کراچی …کراچی میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرنے سے پائلٹ اور کو پائلٹ سمیت چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارہ بلدیہ ٹاوٴن یوسف گوٹھ میں بس ٹرمینل پر گرا جس سے وہاں کھڑی بسوں میں آگ بھڑک اٹھی۔حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر طیارے کے ملبے اور بسوں میں لگی آگ کو بجھایا ۔علاقے کی فضائی نگرانی اور امدادی کارروائیوں کیلیے دو ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جارہی ہے اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔