تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جون 2014
وقت اشاعت: 14:15

الطاف حسین کو گرفتار نہیں کیا گیا،پولیس بیان ریکارڈ کرناچاہتی ہے، فروغ نسیم

جیو نیوز - کراچی…ایم کیو ایم کے سینیٹر اور بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ لندن میں الطاف حسین کو گرفتار نہیں کیا گیاالبتہ لندن پولیس نے الطاف حسین سے بیان ریکارڈ کرنے کے لئے در خواست کی ہے ۔فروغ نسیم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ان کی لندن میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت سے گفتگو ہو ئی ہے جس میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ لندن پولیس کی جانب سے بیان ریکارڈ کرنے کے لئے در خواست کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.