تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جون 2014
وقت اشاعت: 17:54

کراچی سمیت سندھ میں بسوں اور دکانیں نذر آتش ،ایم کیو ایم کی مذمت

جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کی لندن میں گرفتاری کی خبروں کے بعد کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بسوں اور دکانوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ،ایم کیو ایم کے جاری کردہ بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ الطاف حسین کی لندن میں گرفتاری کی خبریں میڈیا پر نشر ہونے کے بعد ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے صحافیوں کو ہنگامی پریس بریفنگ دی اور اس میں اپیل کی کہ وہ اپنے جذبات قابو میں رکھیں ،رابطہ کمیٹی نے عوام سے ہر قیمت پر پرامن رہے ،اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیے اورافواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی صورت ایسا عمل نہ کریں جو قائد تحریک الطاف حسین کی امن پسندی کی تعلیمات کے خلاف ہو، عوام و کارکنان حالات سے آگاہ رہنے کیلئے ایم کیوایم کے مرکز سے رابطہ میں رہیں۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بسوں اور دکانوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات میں تحقیقات کرائی جائیں اور اس میں ملوث سرپسند عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.