3 جون 2014
وقت اشاعت: 19:24
الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے ایم کیو ایم کا نمائش چورنگی پردھرنا
جیو نیوز - کراچی…الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے ایم کیو ایم کے نمائش چورنگی پردھرنے کے اعلان کے بعددھرنے میں شرکت کیلئے رابطہ کمیٹی کے اراکین،رہنماوٴں اورکارکنان کی بڑی تعدادنمائش چورنگی پر جمع ہونا شروع ہوگئی ہے،شہر بھر سے ایم کیو ایم کے کارکنان دھرنے میں شرکت کیلئے نمائش چورنگی پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،نمائش چورنگی اور اطراف کی سٹرکیں بندکردی گئیں ہیں۔حیدرآباد میں بھی الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے کارکنوں نے شہر کے9مقامات پردھرنادیا ہے،دھرنا ٹانگااسٹینڈ،پھلیلی،فقیرکاپیڑ،پکاقلعہ چوک،سبزی منڈی چوک خداحافظ چوک اورلطیف آبادیونٹ7اور12،سنگم اورحیدرچوک پربھی دیا جارہا ہے۔