تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جون 2014
وقت اشاعت: 3:44

ایسی اطلاع نہیں کہ برطانیہ نے گرفتاری کا پہلے سے آگاہ کیا ہو،خواجہ آصف

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انہیں ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ برطانوی حکومت نے سرکاری طور پر الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق پہلے سے آگاہ کیا ہو۔ عمران فاروق قتل کیس پر دونوں حکومت کے دو سال سے رابطے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام ”آج کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ برطانوی قانون سے توقع ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ہمیں امید ہے کہ الطاف حسین کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.