4 جون 2014
وقت اشاعت: 10:14
باجوڑ :سرحد پارسے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پرفائرنگ،2جوان شہید
جیو نیوز - باجوڑ …باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو جوان شہید ہو گئے ۔عسکری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں باجوڑ کی مانوزنگل اور مکھا ٹاپ پر موجود دو جوان شہید ہو گئے۔