4 جون 2014
وقت اشاعت: 11:55
فتح جنگ خود کش حملے میں دو لیفٹیننٹ کرنل سمیت پانچ افراد شہید
جیو نیوز - فتح جنگ…ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ میں پانچ افراد شہید ہو گئے۔ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں حساس ادارے کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح جنگ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ کیاگیا ،حملہ میں 2 افسران اور 3 شہری شہید ہوئے،شہید ہونیوالوں میں لیفٹیننٹ کرنل زاہد شاہ اورلیفٹیننٹ کرنل ارشد شامل ہیں۔ آر پی او اختر عمر حیات لالیکا نے جیو نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ دھماکہ بظاہر خودکش لگتا ہے۔ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے،ابتدائی تفتیش جاری ہے۔