تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جون 2014
وقت اشاعت: 17:25

باجوڑ میں سرحد پارسے فائرنگ کے دو واقعات،4سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

جیو نیوز - باجوڑایجنسی…باجوڑ میں دہشت گردوں کی سرحد پارسے فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 4زخمی ہوگئے۔عسکری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں منو زنگل اور مکا ٹاپ پر پاکستانی بارڈر پوسٹس پر آج صبح دہشت گردوں نے سرحد پارسے فائرنگ کی جس سے 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک افسر سمیت 4 فوجی زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد آج دوپہر سرحد پار سے دہشت گردوں نے مکا ٹاپ کی بارڈر پوسٹ پر دوبارہ فائرنگ کی جس سے مزید 2سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق 25 مئی سے اب تک افغانستان سے بلا اشتعال فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.