تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جون 2014
وقت اشاعت: 18:55

حکومت پاکستان کی الطاف حسین کو قونصلررسائی کی درخواست مل گئی،برطانیہ

جیو نیوز - لندن…برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قاید الطاف حسین کو قونصلررسائی کی درخواست مل گئی ہے،تاہم انہیں قونصلر رسائی دینے کاتاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا،ہم ابھی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین کے میڈیکل ٹیسٹ لینے کا مرحلہ مکمل ہوگیا، الطاف حسین کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ جلد پولیس کے حوالے کر دی جائے گی، الطاف حسین مغربی لندن کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.