5 جون 2014
وقت اشاعت: 1:15
گورنر سندھ عشرت العباد خان ایم کیو ایم کے دھرنے میں پہنچ گئے
جیو نیوز - کراچی… گورنر سندھ عشرت العباد خان ایم کیو ایم کے دھرنے میں پہنچ گئے جہاں ان کا کارکنوں سے خطاب جاری ہے۔ اس موقع پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پورا ملک الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ہمارے ساتھ شریک رہا، عوام بالخصوص تاجر برادری سندھ بھرمیں معمول کی سرگرمیاں شروع کردیں۔ اس موقع پر انہوں نے کراچی سمیت دیگرشہروں کے دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ ایک کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔