5 جون 2014
وقت اشاعت: 14:15
کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر عاشق اللہ کومیر علی میں قتل کردیا گیا
جیو نیوز - پشاور…شمالی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر عاشق اللہ کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔عاشق اللہ کومیرعلی کے گاوٴں حزمہ میں ان کے گھرکے قریب فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔کمانڈر عاشق اللہ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے شہریار گروپ سے تھا ۔