تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جون 2014
وقت اشاعت: 18:35

الطاف حسین بلند حوصلہ ہیں، پریشان نہیں،قائم مقام ہائی کمشنربرطانیہ

جیو نیوز - لندن…قائم مقام ہائی کمشنر برطانیہ عمران مرزا نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ملاقات کے دوران ذرابھی پریشان نظرنہیں آئے،ان کا حوصلہ بہت بلندتھا، وہ اسپتال میں زیرعلاج الطاف حسین سے ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگو کررہے تھے۔ عمران مرزا نے کہا کہ الطاف حسین کوعلاج معالجے کی اچھی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، دوران ملاقات الطاف حسین نے پیغام دیاہے کہ دوستوں کوبتائیں کہ فکرکرنیکی ضرورت نہیں،الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف کاشکریہ اداکیا،الطاف حسین نے ایم کیوایم کی قیادت اورکارکنوں کا بھی شکریہ اداکیا۔ان کی یہ ملاقات 20منٹ جاری رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.