تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جون 2014
وقت اشاعت: 20:15

الطاف حسین سے ملاقات کیلئے ایم کیوایم کاوفد لندن اسپتال پہنچ گیا

جیو نیوز - لندن…سینیٹربابرغوری کی قیادت میں ایم کیوایم کاوفداسپتال پہنچ گیا ہے،ایم کیوایم کے وفدمیں خواجہ سہیل،سلیم زیدی،قاسم علی رضا،سلیم دانش،ارشدوہرہ شامل ہیں۔وفدکی الطاف حسین سے ملاقات متوقع ہے،اس موقع پر اسپتال سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام پاکستان میں عوام کے جذبات سے واقف ہیں،مقدمے سے متعلق وکلاء سے مشاورت جاری ہے،انہوں نے کہا کہ معروف قانون دان سینٹرفروغ نسیم قانونی معاونت کیلیے لندن پہنچ رہے ہیں،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الطاف حسین ایک بارپھرسرخروہوں گے،ایم کیوایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم امن پسندجماعت ہے اورالطاف بھائی کاپیغام ہے کہ کارکن پْرامن رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.