5 جون 2014
وقت اشاعت: 21:5
الطاف حسین کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہوں، شمائلہ عمران فاروق
جیو نیوز - لندن…ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران نے لندن میں الطاف حسین کی گرفتاری کی پر زور مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں شمائلہ عمران فاروق نے امید ظاہر کی کہ لندن میٹروپولیٹن پولیس الطاف حسین کو بے جا تنگ نہیں کرے گی اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ان کے قائد ہیں اور وہ اپنے قائد کی گرفتاری کی وجہ سے شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔ شمائلہ عمران نے کہا کہ وہ تین دن سے مسلسل انٹرنیشنل سیکریٹریٹ آرہی ہیں، الطاف حسین نے ہمیشہ ان سے محبت اور شفقت کا مظاہرہ کیا، الطاف حسین کے بارے میں طرح طرح کا منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جس کی وہ مذمت کرتی ہی۔