6 جون 2014
وقت اشاعت: 10:46
تھر میں رانی کھیت سے مزید پانچ مور ہلاک ہوگئے
جیو نیوز - تھر پار... تھر کے صحرا میں رانی کھیت کی بیماری سے موروں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔آج مزید 5مور ہلاک ہوگئے۔محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کے مطابق رانی کھیت کی بیماری سےتھرپارکرکی تحصیل ڈیپلو اور نگر پارکر کے دیہات میں 5 مور ہلاک ہوگئے۔ایک ہفتہ کے دوران ننگر پارکر،ڈیپلو،چھاچھرو،مٹھی اور اسلام کوٹ کے دیہات میں تین سو سے زائد مورہلاک ہو چکے ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلد لائف کی جانب سے موروں کے تحفظ کے لیے اقدامات نہیں کیے جارہے۔