6 جون 2014
وقت اشاعت: 11:36
مختلف شہروں میں ایم کیو ایم کا دھرنا چوتھے دن بھی جاری
جیو نیوز - کراچی....الطاف حسین سےاظہاریکجہتی کے لیے مختلف شہروں میں ایم کیو ایم کا دھرنا چوتھے دن بھی جاری ہے۔اپنے قائد کی صحت یابی کیلیے ایم کیوایم آج ملک بھر میں یوم دعا منارہی ہے۔مختلف شہروں میں ایم کیوایم کے دھرنوں میں بچے ، بوڑھے اور خواتین سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ ایم کیو ایم سکھر زون کے تحت پریس کلب پر دھرنا دیا جارہا ہے۔ایم کیو ایم کے ذمے داران اور کارکنان دھرنے میں شریک ہیں،حیدر آباد،نواب شاہ ،لاڑکانہ ، جیکب آباد اور میر پورخاص سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں کے پریس کلب کے باہر بھی دھرنے جاری ہیں۔آج الطاف حسین کی صحت یابی کیلیے بھی خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں ان کی جلد صحت یابی کی لیے دعائیں کی جائیں گی۔