تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جون 2014
وقت اشاعت: 12:16

لندن: الطاف حسین کو پولیس اسٹیشن منتقل کیے جانے کا امکان

جیو نیوز - لندن....انجیو گرافی کے بعد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی طبیعت ٹھیک ہے۔ ڈاکٹروں نے الطاف حسین کی طبیعت تسلی بخش قرار دی ہے۔پولیس اور وکلا آج الطاف حسین سے ملیں گے۔الطاف حسین کو پولیس اسٹیشن لے جانا یا اسپتال رکھنا ہے،آج فیصلہ ہوگا۔لندن کے اسپتال میں الطاف حسین کی انجیو گرافی اور آرام مکمل ہونے کے بعد امکان ہے کہ ایم کیو ایم کےگرفتار قائد کو آج پولیس اسٹیشن لے جایا جائے گا۔ پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں ان کا بیان ریکارڈ کرنا ہے ۔ آج دن میں اسپتال سے ڈسچارچ کیے جانے کے بعد الطاف حسین کو دوبارہ پولیس اسٹیشن منتقل کیے جانے کا امکان ہے ۔گزشتہ روز انجیو گرافی کے بعد ڈاکٹروں نے الطاف حسین کو آرام کی ہدایت کی تھی۔الطاف حسین کی صحت کو دیکھتے ہوئے پولیس منی لانڈرنگ کیس میں بیان لینے کا فیصلہ کرے گی ۔گزشتہ روز الطاف حسین سے ان کی بیٹی افضا الطاف اور قائم مقام ہائی کمشنر کو ملنے کی اجازت دی گئی جبکہ ٹیلی فون پر لندن سیکریٹریٹ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ارکان اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے بھی گفتگو ہوئی ۔ قائم مقام ہائی کمشنر عمران مرزا نے ملاقات کے بعد بتایا کہ الطاف حسین کی طبیعت ٹھیک نہیں،تاہم ان کا حوصلہ بلند ہے ۔الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں تاہم ان کی طبعیت کی وجہ سے اب تک کیس میں کوئی پیش رفت ہوئی نہ ضمانت کرائی جاسکی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.