6 جون 2014
وقت اشاعت: 15:36
جیو کا موقف سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ دیاگیا، سینئر صحافی
جیو نیوز - کراچی ...وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی اور سینئر صحافی عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت آزادی صحافت کے حق میں ہے۔ اس معاملے میں اگر پیمرا نے اپنی حد سے تجاوز کیا ہے تو اتھارٹی کی گرفت بھی ہو گی۔سینئر صحافی رحیم الله یوسف زئی نے پیمرا کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا نے جیو کا موقف سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ دیا،ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا،انصاف کے تقاضے پورے کرنے چاہئے تھے، جیو تو پہلے ہی بندہے، اسے مختلف ہتھکنڈوں سے بند کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیو کا موقف سنے بغیر اسے سزا دی گئی ہے۔ سینئر صحافی مظہر عباس کا کہنا ہے جیو کا مسئلہ بہت پہلے حل ہو سکتا تھا، لیکن حکومت نے اسے مِس ہینڈل کیا۔سینئر صحافی انصار عباسی کا کہنا ہے کہ جیو کو اس فیصلے پر اب قانونی راستہ اختیار کرنا چاہئے۔سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ یہ ملک جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے اصول پر چل رہا ہے۔