تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جون 2014
وقت اشاعت: 19:6

جیونیوز کی بندش پر صحافیوں کا خیبرپختونخوا اسمبلی سے واک آؤٹ

جیو نیوز - پشاور.......خیبر پختون خوا اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈرسردار حسین بابک نے پیمرا کی جانب سے جیونیوز کی بندش کو آزادی اظہار رائے پر پابندی قرار دیا ہے جبکہ صحافیوں نے جیونیوز کی بندش پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ وہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔ سردار حسین بابک نے کہا کہ معافی کے باوجود جیونیوز کی بندش قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 45روز سے غیرقانونی طور پر جیو کی بندش سے ادارے کو اربوں روپے نقصان ہوا ہے جبکہ جیونیوز کے کارکنوں اور گاڑیوں پر حملے کئےگئے۔ سردار حسین بابک نے کہا کہ جمہوری حکومتوں میں ایسے آمرانہ فیصلے نہیں ہوتے۔ اس موقع پر جیونیوز کی بندش پر صحافیوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ سردار حسین بابک اور وزیر ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے صحافیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.