6 جون 2014
وقت اشاعت: 19:26
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مزید گرم رہنے کا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد. ......محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے،میدانی علاقوں میںگرمی کی شدیدلہرچنددن مزید برقرارررہے گی،آج سب سےزیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ میں51ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیاگیا ۔ ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت یہ رہے سکھر،لاڑکانہ اورحیدرآبادڈویژن شدیدگرمی کےزیراثر رہے،جیکب آبادمیں50،نوابشاہ،سبی اوررحیم یارخان میں49ڈگری رہا،سکھر،روہڑی،بھکرمیں48ڈگری سینٹی گریڈرہا، تربت،بہاولپور،اوکاڑہ،بہاولنگرمیں47ڈگری سینٹی گریڈ،لاہور،جھنگ،ڈی جی خان،ساہیوال اورمنڈی بہاءالدین میں46ڈگری سینٹی گریڈ اورمیرپورخاص،حیدرآباد،ملتان،فیصل آبادمیں45ڈگری سینٹی گریڈرہا۔